۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عصمتی
لوگ ان دنوں میں دعا اور استغفار سے غافل نہ رہیں

حوزہ / شہر تربت حیدریہ کے امام جمعہ نے کہا: ان دنوں خدا کی بارگاہ میں اپنی حاجتیں پیش کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام ہمارے لئے بہترین شفیع  و وسیلہ ہیں۔اہل بیت سے توسل کرکے یقینا اس بلا و مصیبت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ایران کے شہر تربت حیدریہ  کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا عصمتی نے  مشہد مقدس میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان ایام میں صحت کے اصولوں کی رعایت کرنا تقوی کے مصادیق میں سے ایک ہے کیونکہ رہبرانقلاب اسلامی کی تعبیر کے مطابق کہ یہ منحوس وائرس ہمارے عزیزوں کی صحت و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس قسم کے موارد میں فقہ اسلامی کا نظریہ یہ ہے کہ جہاں بھی  انسانی جان کو ضرر اور نقصان کا احتمال ہو اگرچہ وہ احتمال چند فیصد ہی کیوں نہ ہو پھر بھی اس سے احتیاط کی رعایت کرنا ضروری ہے چونکہ تمام مسلمانوں اور مومنین کی صحت و سلامتی کی حفاظت واجب ہے لہذا ہم سب پر طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہے ۔

شہر تربت حیدریہ کے امام جمعہ نے کہا: ہم سب کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے تاکہ ہم سب مل جل کر اس وائرس کو شکست دیتے ہوئے ان شاء اللہ خدا کے لطف و کرم سے معاشرہ کو اس بلا اور مصیبت سے نجات دے سکیں ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عصمتی نے کہا: سب سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ ماہرین کے مطابق اس وائرس کا بہترین  علاج گھر میں رہنا ہے۔

شہر تربت حیدریہ کے امام جمعہ نے کہا: خدا کی بارگاہ میں اپنی حاجت پیش کرنے کے لئے اہل بیت(علیہم السلام)، پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)  اور حضرت بقیۃ اللہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)ہمارے لئے بہترین شفیع اور وسیلہ ہیں اور ان سے توسل کر کےملت کو اس بلاء و مصیبت سے نجات دے سکتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں ڈاکٹر ز، نرسز اور میڈیکل عملے، وزارت صحت اور شب و روز لوگوں کی خدمت میں مصروف حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ بہت جلد ملی یکجہتی کے ساتھ ہم سب اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .